ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نور اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام 20 ڈسمبر کو منعقد کیا جارہا ہے ایم اے غنی تعلیمی ایوارڈ

بھٹکل نور اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام 20 ڈسمبر کو منعقد کیا جارہا ہے ایم اے غنی تعلیمی ایوارڈ

Sun, 13 Dec 2020 20:26:13    S O News service

بھٹکل 14ڈسمبر (ایس او نیوز) نور اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام  مورخہ 20 ڈسمبر کو  انجمن نور اسکول کے صحن میں  ایم اے غنی تعلیمی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں نور اسپورٹس سینٹر کےاحاطے میں  آنے والے علاقوں کے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے بچوں کو  ایم اے غنی ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور اُن کی تہنیت کی جائے گی۔ پروگرام 20 ڈسمبر بروز سنیچررات 8:30 شروع ہوگا۔

نور اسپورٹس سینٹر کے صدر جناب آصف دامودی نے بتایا کہ مرحوم جناب ایم اے غنی جو انجمن حامئی مسلمین میں بھی صدر کے عہدہ پر رہ کر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، نور اسپورٹس کے بھی سرپرستوں میں سے تھے۔تعلیمی ایوارڈ کو اُن ہی سے  منسوب کرکے تقریب منعقد کی جارہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کی مکمل لسٹ ہاتھ میں ملنے کے بعد ہم  ا ن  میں سے  ایوارڈ کے حق دار طلبہ کا انتخاب کریں گے۔

تعلیمی ایوارڈ کے کنوینر جناب قمر سعدا نے   نور اسپورٹس سینٹر کے احاطے میں آنے والے طلبہ و والدین سے درخواست کی ہے کہ اگر اُن کے بچے  میٹرک، سکینڈ پی یو سی یا ڈگری میں  امتیازی نمبرات  سے کامیاب ہوئے ہوں یا کسی دیگر  تعلیمی  میدان میں بہترین پرفارمینس پیش کئے  ہوں تو وہ اپنی اسناد اور دیگر ضروری کاغذات کے ساتھ نور اسپورٹس سینٹر کے دفترمیں رابطہ کریں۔  انہوں نے بتایا کہ  عصری اسکول  کے ساتھ ساتھ  امسال امتیازی نمبرات سے عالم ، فاضل  و غیرہ ہونے والوں کا بھی تعلیمی ایوارڈ کے لئے منتخب  کیا جائے گا۔

نور کے جنرل سکریٹری عبدالسمیع صدیقہ نے بتایا کہ  نور اسپورٹس سینٹر کے احاطے میں نور مسجد کے اطراف کا علاقہ، بندرروڈ فرسٹ کراس  سکینڈ کراس، مسجد امام بخاری کے اطراف  کا علاقہ ،  ساگر روڈ اور  مسقط کالونی   آتے ہیں۔تعلیمی ایوارڈ نور کے حدود میں آنے والے   طلبہ میں ہی تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے  درخواست کی  کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کرکے بچوں کا حوصلہ بڑھائیں  اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔


Share: